یہ کتاب ’’نواز شریف: اٹک سے اڈیالہ تک‘‘ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی شخصیت اور ان کی چودہ سالہ سیاسی جدوجہد کا احاطہ کرتی ہے۔ اس میں 2004ء سے جون 2018ء تک کے حالات و واقعات پر مبنی کالم شامل ہیں۔ اس مدت میں نواز شریف پہلے جدہ میں جلاوطنی کی زندگی گزارتے رہے، پھر وطن واپس آئے، پنجاب میں حکومت اور مرکز میں اپوزیشن کی سیاست کی، بعد ازاں تیسری مرتبہ وزارتِ عظمیٰ کے منصب پر فائز ہوئے۔ تاہم پانامہ کیس کے فیصلے کے نتیجے میں انہیں وزارتِ عظمیٰ سے محروم ہونا پڑا اور بالآخر اپنی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن صفدر کے ہمراہ اڈیالہ جیل جا پہنچے۔
کتاب میں ان برسوں کے دوران نواز شریف کے ملکی اور بین الاقوامی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تعلقات اور اُن کے اتار چڑھاؤ کا تفصیلی ذکر بھی شامل ہے، جو اس کتاب کو ایک اہم سیاسی دستاویز بنا دیتا ہے۔









Reviews
There are no reviews yet.